اہم خبریں

ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی  نے نانگا پربت کی  چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ ، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے آج صبح 11 بج کر 8 منٹ پر ناگا پربت کی چوٹی سر کر لی۔ واضح رہے کہ 10 پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کوہ پیما نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں، نانگا پربت دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے ، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی بھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ کیانی
نے گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، ایوریسٹ، کے ٹو، اناپورنا اور لوٹسے کی چوٹی سر کی ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں