ڈربن(نیوز یڈسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس 10 جولائی سے شروع ہوگا۔آئی سی سی تین روزہ اجلاس میں جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ، اجلاس میں آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے ارکان کو تفصیلات سے آگاہ کرے گا،ون ڈے اور ٹی 20ورلڈ کپ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے ۔ اجلاس میں ایشیاء کپ کے میچز میں اضافے کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،واضح رہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا کریں گے۔