کنگ سٹن(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے باہر،شدید تنقید کا سامنا۔سابق کرکٹرز نے توپوں کا رخ بورڈ انتظامیہ کی طرف کردیا۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ یہ وہ پست ترین جگہ ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں، یہ چیز عرصہ دراز سے ہماری طرف بڑھ رہی تھی ،ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ٹیلنٹ کی شناخت نہ کر پانا مسائل میں سے ایک ہے۔ دوسری طرف سابق کرکٹر این بشپ نے کہا ہے کہ کپتان تبدیل کرو، کوچ تبدیل کرو، جو چاہے تبدیلی لاؤ لیکن نتائج توقعات کے برعکس ہیں ،کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔