اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر اعظم خان کا کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سب سے پرکشش معاوضہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ اعظم خان سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز کی طرف سے کھیلیں گے ۔ ان کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 3 کروڑ 43 لاکھ روپے بنتی ہے ۔













