اہم خبریں

ورلڈکپ،سیکیورٹی خدشات ،پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی میں اپنا میچ کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان آج منگل کو متوقع ہے تاہم سیمی فائنل کیلئے بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ ممبئی میں اپنا ناک آؤٹ میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ کی صورت میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ فائنلز کیلئے ممبئی اور کولکتہ کو حتمی پلان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔سال 1991 میں ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کی شیو سینا پارٹی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ پر توڑ پھوڑ کی تھی، جس سے دو دن قبل پاکستان نے ہندوستان میں ایک روزہ سیریز کھیلنی تھی تاہم پاکستان وہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔ماضی میں مذکورہ پارٹی کے تقریباً 25 حامیوں نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم پر دھاوا بولتے ہوئے پچ کھودی تھی، اس پچ پر دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ سیریز کھیلنا تھی۔پاکستان نے اس سے قبل بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر احمد آباد میں کھیلنے پر خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان وسیع بات چیت اور مذاکرات کے بعد معاملات حل ہوگئے تھے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اب 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں