ہرارے(اے بی این نیوز)ورلڈکپ کوالیفائر،زمبابوے میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں نیدرلینڈز نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن مقابلے کےبعد سپر اوور میں شکست دے دی۔ نیدرلینڈز نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نےمقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے، جواب میں نیڈرلینڈز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔ڈچ ٹیم کے بیٹر تیجا ندا مانُورُو نے 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جب کہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 67 رنز اسکور کیے، تاہم میچ برابر ہونے پر سپر اوور کروایا گیا اور ان دونوں ٹیموں کے بیچ ہونے والے اس سپر اوور نے مداحوں کا دل اپنے ہاتھ میں لے لیا۔