سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ مجھے انگلش ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ہوئی ،لیکن میں انکار کردیا ، مجھے برینڈن میکولم سے پہلے کوچنگ کی آفر ہوئی میں نے انگلش ٹیم کا کوچ بننےسے معزرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابرٹ کی نے فون کیا لیکن میں انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل وقت کیلئے کوچ بننے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا ۔













