کرسٹیانورونالڈوکی النصرکلب میں شمولیت پر پُرجوش سعودی فٹ بال شائقین کا اظہارِفخر

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی فٹ بال شائقین نے فخر کے احساس کے ساتھ پرتگیزی کپتان کرسٹیانورونالڈو کو مملکت میں کھیلنے پراپنے جوش وخروش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ اس مشہورکھلاڑی کوالریاض لانے کے اقدام سے دوسرے کھلاڑیوں کی آمدکے بھی دروازے کھل جائیں گے۔رونالڈو نے النصر فٹ بال کلب کی جانب سے 2025 تک کھیلنے کے لیے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی دارالحکومت الریاض پہنچے تھے اورمنگل کی شام ایک تقریب میں اپنی نئی ٹیم کے نیلےاور پیلے رنگوں کی وردی کی نقاب کشائی کرنے والے ہیں۔سکیورٹی کے شعبے میں کام کرنے والے 27 سالہ یاسر مطلک نےبتایاکہ کرسٹیانورونالڈو جیسے بین الاقوامی کھلاڑی کو یہاں سعودی عرب میں دیکھنا ایک خوب صورت لمحہ ہے اور اس کے سعودی فٹ بال پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔