اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے نام بھجوا دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کا نام وفاقی وزیراحسان مزاری کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا۔ ان کی شمولیت کے بعد بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو جائے گی، چیئرمین پی سی بی کا الیکشن رواں ہفتے متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری اور نوازشریف میں تنازعے کی وجہ نہیں بننا چاہتے ، اس لیے انہوں نے اپنے آپ کو چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے الگ کرلیا ہے ۔
