اہم خبریں

اسلام آبادمیں کوہاٹ ’’نندرکہ‘‘ کے نوجوانوں پر مشتمل کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقے نندرکہ کے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ ہارون الرشید کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ کفایت اللہ کی ٹیم رنر اپ رہی، ٹورنامنٹ میں نو ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں 15 سال سے کم عمربچوں میں بھی ایک نمائشی میچ کھیلا گیاجس میں ساحل خان کی ٹیم فاتح رہی، ٹورنامنٹ کےمہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈطارق خٹک تھے جنہوں نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقے نندرکہ کے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ایمبیسی روڈ کرکٹ گراؤنڈکھیلا گیا، ٹورنامنٹ میں نندرکہ کے نوجوانوں پر مشتمل 9 ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈطارق خٹک تھے، جبکہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کامران حمید تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ہارون رشید اور کفایت اللہ کی ٹیموں کےمابین کھیلا گیا جسے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد ہارون الرشید کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا، ٹورنامنٹ میں 15 سال سے کم عمربچوں کے درمیان بھی ایک نمائشی میچ کھیلا گیاجس میں ساحل خان کی ٹیم فاتح رہی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈطارق خٹک نے فاتح ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔بعد ازاں مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ طارق خٹک کی طرف سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں کی پاکستان کی مشہور ڈش سیور فوڈ سے تواضع کی گئی، مہمان خصوصی نے دور دراز سے آنے والے کھلاڑیوں کو کرایہ کی مد میں مدد بھی کی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ شکردرہ نندرکہ کے نوجوانوں نے اسلام آباد میں ایک بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کیساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع حاصل ہونگے۔ٹورنامنٹ کے آخر میں شفیع اللہ ،عبدالحمید، ہارون الرشید اور عامر عمران کی طرف مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈطارق خٹک کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں