اہم خبریں

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ہونگے،معاہدہ طے پا گیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق عمرگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری بولنگ کوچ مقرر کر رکھا تھا تاہم اب کرکٹ بورڈ کا سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مورنے مورکل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔مورنے مورکل کے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے لگنے والے کیمپ میں بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے علاوہ کئی ٹیموں کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں