اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی خصوصی ہدایتپرپاکستان سپورٹس بورڈ نے عالمی سطح پر میڈلز کے حصول کیلئے ٹاپ ایتھلیٹس کی انٹرنیشنل ٹریننگ اور گرومنگ پلان مرتب کرنیکا فیصلہ کر لیا اس پلان کے مطابق پرائم منسٹر سپورٹس انیشیٹو پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے بہترین ایتھلیٹس کا پول تیار کرکے انکی فیڈریشنز کی معاونت سے ایتھلیٹس اور فیڈریشنز کے پروگرامز تیار کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں مطلوبہ نتائج کیلئے انہیں ٹاسک دیئے جائینگے،اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ قومی ایتھلیٹس کی ہر ممکن معاونت کرے گا ۔ پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائے جانے والے میگا پیکج ہے جو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے تحت شروع کی جا رہی ہے جس کیلئے دو ارب کے فنڈزبھی مختص کیئے جائینگے پاکستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 3 ارب روپے ملیں گے۔ پااکستان سپورٹس بورڈ کو انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔













