اہم خبریں

پی سی بی ملازمین کیلئے خوشخبری ، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈانتظامیہ نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔سب سے زیادہ اضافہ مالی، گراونڈ مین، ڈرائَیور، خاکروب جیسے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا جس کیلئے مجوزہ شرح 35 فیصد تک رکھی گئی ۔ عہدوں اور تنخواہوں کے اعتبار سے اضافے کی شرح 10 سے 35 فیصد ہوگی۔ مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21 جون کو پوری ہونے جارہی ہے جبکہ اس سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سمیت دوسرے اہم معاملات پر کام ان دنوں ہو رہا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی نے معاملات سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹرز کی تنخواہوں پر کٹ لگایا تھا،اطلاعات کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں پیٹرن انچیف پی سی بی میاں شہباز شریف کی جانب سے دو افراد کی نامزدگی بھی سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔مینجمنٹ کمیٹی کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ سابق بورڈ سربراہ ذکا اشرف کو پیپلز پارٹی کی حمایت سے میدان میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں