ہیلنگ بورگ (نیوز ڈیسک)ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں پاکستان کی 13 سالہ حور فواد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کے شہر ہیلنگ بورگ میں منعقدہ ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز قومی ویمن رینک میں دوسرے نمبرپر آنے والی کھلاڑی حور فواد نے اپنے ساتھی وسیم ایساد ہمراہ انڈر15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن پولینڈ سے تعلق رکھنے والے پلئیرز سے دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1سے ہا ر گئی ۔واضح رہے کہ حور فواد نے 34 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 میڈل بھی اپنے نام کئے تھے۔
