لاہور(نیوز ڈیسک) ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز ، انعام بٹ کوارٹر فائنل ہار گئے ۔
واضح رہے کہ انعام بٹ کا مقابلہ ورلڈ نمبر ون آذربائیجان کے ابراہیم یوسف سے تھا،شکست کھانے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ رینکنگ میں انعام بٹ پانچویں نمبر پر آ گئے۔سنگاپور میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ مسلسل 3 فائٹس جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
