اہم خبریں

پہلی قائد اعظم پی ایس اے کلوز سیٹلائٹ نیشنل سکواش چیمپئن شپ، انس علی شاہ نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پہلی قائد اعظم پی ایس اے کلوز سیٹلائٹ نیشنل سکواش چیمپئن شپ میں انس علی شاہ نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی قائد اعظم پی ایس اے کلوز سیٹلائٹ نیشنل سکواش چیمپئن شپ میں انس علی شاہ نے بوائز انڈر 19 اور مہوش علی نے گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ بوائز انڈر 19 کے فائنل میں انس علی نے محمد عماد کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بوائز انڈر 17 کے فائنل میں عبداللہ ندیم نے حریرا خان کو ہرا دیا۔ انڈر 15 کے سیمی فائنل میں اذان علی نے نعمان خان کو ہرا دیا۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں محمد فہد نے سہیل عدنان کو شکست دی۔ بوائز انڈر 11 کے فائنل میں حرماس راجہ نے احمد علی ناز کو ہرا دیا۔ بوائز انڈر 9 کے فائنل میں عاطف علی ناز نے ریحان زمان کو1-3 سے ہرا دیا۔یہ بوائز انڈر 9 کا ایونٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہوا۔گرلز انڈر 15 کے فائنل میں سحرش علی نےرانیہ قاضی کو ہرا دیا جبکہ گرلز انڈر 19 کے فائنل میچ میں پاکستان واپڈا کی مہوش علی نے پاکستان آرمی کی ثنا بہادر کو 1-3 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

متعلقہ خبریں