اوول(نیو زڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کافائنل آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ میچ اوول لندن میں آسٹریلیا بمقابلہ بھارت ہوگا ۔بھارت دوسری دفع ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل کھیل رہا ہے ۔ پہلے میچ میں اسے نیوزی لینڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔ اس دفع فاتح ٹیم کو 1اعشاریہ 6 ملین امریکی ڈالر ملیں گے۔













