کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے اور نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہا ہے،کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
New Zealand have won the toss and elected to bat first 🏏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/RcaUBHDb6R
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔