نیویارک(اے بی این نیوز) ریسلنگ کی دنیا سے وابستہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور ریسلر اوماگا کے بیٹے زییلافاتونے یوٹیوب چینل پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اسلامی سفر کو خوبصورت قرار دیدیا ۔ زیلافاتو نے کہا کہ انہیں جیل میں مسلمان قیدیوں نے بہت متاثر کیا۔ وہاں گزارے گئے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا ۔ ریسلر اوماگا کے بیٹے نے مذہبی تبدیلی کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے اسلام پر ریسرچ کی اور اپنے تجسس کو دور کرنے کی کوشش کی ۔ اسلام پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد گزشتہ سال اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی روحانیت کے راستے پر چلیں تاکہ آخرت میں بہتر نتائج مل سکیں، روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کیلئے اپنے یوٹیوب پلیٹ فارم کو استعمال کرونگا۔













