اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی سالگیرہ ،اہلیہ شنیرا نے خوبصورت انداز میں مبارکباد دی ۔لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ نے سالگیر موقع پر وسیم اکرم کی فیملی کے ہمراہ معتدد تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آپ ہماری دنیا ہیں، ہم بہت سے مراحل سے گزر چکے ہیں ،مل کر اس دنیا کا مقابلہ کرتے رہیں گے، آپ ہمارا سب کچھ ہیں ،ہم آپ سے پہلے سے بھی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔انہوں نے وسیم اکرم کے بارے لکھا کہ شوہر،لاکھوں کا بھائی اور قوم کا ہیرو ،آج آپ کا بہترین دن ہے ۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم آج 57 سال کے ہو گئے ہیں۔
