گوجرانوالہ (نیو ز ڈیسک) چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یہ چیمپئن شپ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے مرکزی رکن نواب فرقان خان نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں،اس ایونٹ میں ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاک آرمی ،پولیس ، واپڈا کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلوں کی امید ہے ۔چیمپئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو نقد انعام بھی دیا جائے گا ۔
