پیرس(نیوز ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نےسپینش حریف الجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو 7-6, 7-6, 6-2 سے شکست دے کرپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ واضح رہے کہ پیرس میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب دال سمیٹی ۔
