لندن(نیوز ڈیسک) ٹی 20 بلاسٹ ،پاکستانی باؤلر چھاگئے ، زمان خان 34رنز دے کر 3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 11بال ڈاٹ کیں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ڈربی شائر کے حیدر علی نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا میچ میں 32 رنز بنائے ، ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جبکہ لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز کھائے ۔
