ریاض(نیوزڈیسک) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کو دنیا کی مشہور لیگ میں شامل ہونے کا طریقہ بتا دیا ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی پرو لیگ دنیا کا شمار بھی دنیا کی 5 بڑی فٹ بال لیگز میں ہوسکتا ہے اگر اس میں مزید مشہور کھلاڑی شامل ہو جائیں ۔
بڑے پلیئر آنے سے لیگ بھی مشہور ہو گی ، لیگ کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ کو انفرا اسٹرکچر مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے ، اس میں اچھی ٹیمیں اور مزید اچھے فٹبالرز شامل ہو سکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی سمیت کئی مشہور کھلاڑی اپنے کیریئر کے اختتام سے پہلے سعودی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔