لاہور(اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئی۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی،سی او اوسلمان نصیر اوردیگرسے ملاقات کریں گے۔چیئرمین آئی سی سی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔آخری بار 2008ء میں آئی سی سی کےصدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔وفد کا پی سی بی حکام نے شاندار استقبال کیا۔
