اسلام آباد ( اے بی این نیوز )34ویں نیشنل گیمز کے ٹینس ایونٹ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے،وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل شعیب کھوسو کی بھی شرکت ، مینز سنگلز کا گولڈ میڈل واپڈا کے عقیل خان کے نام رہا فاٸنل میں آرمی کے حذیفہ رحمن کو 5-7، 1-6 سے شکست دی،وویمنز سنگلز کا گولڈ میڈل واپڈا کی سارہ محبوب کے جیتا فاٸنل میں واپڈا کی اوشنا سہیل کو4-6، 6-3، 8-10سے شکست ہو ئی،فاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ نیشنل گیمز کے شاندار انعقاد پر بلوچستان حکومت کو مبارکباد دیتا ہو، نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتں دکھانے کا موقع ملا،میڈلز جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی کی جاے گی،جتنے مقابلے زیادہ ہونگے ان سے کھیلوں کو فروغ ملے گا،واپڈا نے ٹینس ایونٹ میں پانچ گولڈ میڈلز ، آرمی نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔













