اہم خبریں

پاک بھارت ورلڈ کپ ،احمد آباد اسٹیڈیم میں بدنظمی نے سوالات اٹھا دیئے

لاہور(نیوزڈیسک) احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم رواں سال اکتوبر میں شروع ہونیوالے 50اوورز فارمیٹ کے ورلڈکپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے اور فائنل کا میزبان ہوگا، ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ممکنہ میزبان اسٹیڈیم میں بدنظمی نے سوالات اٹھا دیئے، آئی پی ایل کے اتوار کو شیڈول فائنل سے قبل وہاں ہونے والی بدنظمی نے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت سے دوچارکردیا، مینجمنٹ کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔گذشتہ روز بیک وقت ہزاروں افراد وینیو کے اطراف میں جمع ہوئے، کئی سخت گرمی میں 2 گھنٹے کھڑے رہنے کے باوجود بھی باکس آفس تک نہیں پہنچ پائے،اس دوران بہت سے لوگ بے ہوش بھی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں