ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ڈاکار ریلی 2023ء کا چوتھا ایڈیشن آج سے سعودی عرب میں شروع ہوگا،455 گاڑیاں حصہ لیں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابقسعودی ڈاکار ریلی 2023ء کا چوتھا ایڈیشن آج سعودی عرب کے شہر ینبع سے شروع ہوگا، یہ15 جنوری تک جاری رہے گی،سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس ریلی میں 455 گاڑیاں ریس کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی، ریس میں 68 ممالک کے ڈرائیور 8500 کلومیٹر کے ٹریکس پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔