ریاض(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ،جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کیلئے کل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالررکھی گئی تھی،پوائنٹس ٹیبل کے تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئیں گے۔انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر جبکہ پااکستان کو ٹیسٹ چمپئن شپ میں سے ایک لاکھ ڈالرادا کیا جائے گا۔
