اہم خبریں

بنگالی کپتان شکیب کی جگہ لینے کیلئے آدھی ٹیم میدان میں آگئی

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سیٹ خالی ہونے پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔ کپتان شکیب الحسن کی جگہ کون لے گا؟ امیدواروں کی قطار لگ گئی ، کپتان شکیب الحسن انجری کے باعث افغانستان کیخلاف نہیں کھیل سکیں گے۔ افغان کرکٹ ٹیمکے، ٹور کا آغاز واحد ٹیسٹ سے ہوگا تاہم کپتان شکیب الحسن انگلی کی تکلیف میں مبتلا ہیںجبکہ بنگلہ دیشی نائب کپتان ٹیم کی باگ ڈورسنبھالنے کیلئے تیارنہیں ۔مہدی حسن اور نجم الحسین شانتو کپتان کی دوڑ میں شامل ہوگئے ، ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم اکرم خان کا کہنا تھا کہ مہدی حسن اور نجم الحسن مستقبل کے عظیم کھلاڑی ہونگے،قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں، اس وقت شکیب الحسن کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت سنبھالنے کیلیے 5 سے 6 امیدوار موجود ہیں تاہم ان میں کس کو ذمہ داری دی جاتی ہے اس کا فیصلہ موجودہ کپتان، سلیکٹرز اور کوچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں