اہم خبریں

اسلام آباد کلب ریڈز نے اسلام آباد کلب کرکٹ لیگ کا فاٸنل جیت لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اسلام آباد کلب ریڈز نے اسلام آباد کلب کرکٹ لیگ کا فاٸنل جیت لیا ،فاٸنل میں اسلام آباد بلیوز کو دس وکٹوں سے شکست دی، 176رنز کا ہدف اسلام آبادریڈز نے 13ویں اوور میں حاصل کیا ،عمر کیانی 100، سلمان چوہدری 72رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ،اسلام آباد بلیوز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 175رنز بناے تھے ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ماجد خان مہمان خصوصی تھے ،سابق چیف آپریٹنگ افسر پی سی بی شفقت نغمی، ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کی بھی شرکت ،عمرکیانی کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،عمر کیانی کو پلیٸر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں