لندن(نیوزڈیسک)ٹی 20 بلاسٹ میں دنیا کے مشہور کرکٹر مدمقابل ہونگے،8پاکستانی کھیلاڑی بھی پنجہ آزمائی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز20 مئی سے ہوگا، افتتاحی روز ایجباسٹن اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20بلاسٹ کے فائنل دو جولائی کو ایجبسٹن میں ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی نوٹنگھم آؤٹ لاز، شاداب خان سسیکس شارکس کی طرف سے میدان میں اُتریں گے ، حیدر علی ،زمان خان ڈربی فالکنز ، شان مسعود یارکشائر وائی کنگز ،لیگ اسپنر اسامہ میر ووسٹر ریپڈز ،حسن علی برمنگھم بئیرز جبکہ ظفر گوہر گلوسٹر شائر کی طرف سے کھیلیں گے ۔
