اہم خبریں

ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے پر قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی ہیڈکوچ مستعفی

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفریڈ ایکمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عہدے سے مستعفیٰ ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے سیگفریڈ ایکمین نےکہا ہ مجھے ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی، اب میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیگفریڈ ایکمین نے کہاکہ میرے ساتھ بہت وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں کیےگئے، اب مجھے آگے بڑھنا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں