اہم خبریں

صوبے بھر میں اکیڈمیز کے قیام سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ، سرفراز احمد

کراچی (نیوزڈیسک) سابق کپتان پاکستانی کرکٹ سرفراز احمد کی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ سے ملاقات ،سرفراز احمد اکیڈمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ارباب لطف اللہ نے کہا کہ ہم سرفراز احمد اکیڈمی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد قومی ہیرو ہیں، اکیڈمی کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا کہ صوبے بھر میں اکیڈمیز کے قیام اور سندھ پریمیر لیگ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ خبریں