اہم خبریں

رولنٹ آلٹمنز جونیئر ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(نیوزڈیسک) جونیئر ہاکی ایشیا کپ کی تیاریاں زورو شور سے شرو ع ہوچکی ہیں ۔جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ،بڑے عرصے بعد پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کے کھیلاڑیوں کورہنما مل گیا ۔ رولنٹ الٹمنز کو جونیئر ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ آلٹمنز کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات حاصل کرلیں۔ ٹیم فلڈ لائٹس میں آج سے ٹریننگ سیشن میں شریک ہوگی۔ہاکی ٹیم 19 مئی کو عمان جائے گی جہاں ایونٹ 23 مئی سے شروع ہو گا۔ کوچنگ پینل میں شامل عدنا ن ذاکر نے فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، عدنان ذاکر نے واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پی ایچ ایف اور پی ایس بی کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔جونیئر ایشیا کپ کے لیے پی ایچ ایف کو پی ایس بی کی جانب سے این او سی بھی نہیں مل سکا

متعلقہ خبریں