اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،ایشیا کپ 2023 کے انعقاد کا فیصلہ جلد متوقع ۔ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت کافی ہوئی ہے ایشیا کپ کے حوالے سے (اے سی سی) کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے جس میں ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی جس کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائیگا، واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے لیکن بھارت کے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کے حوالے سے تجویز پیش کی ۔













