اہم خبریں

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان،پہلا ٹیسٹ 14دسمبر کوکھیلاجائیگا

کینبرا(نیوڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا جائے گی،آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔سیریز بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر جنوری میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔ میچز پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں منعقد کیے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا ، دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے کی مناسبت سے 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں