واشنگٹن( نیوز ڈیسک) سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے فیصلے پر خوشی کا اظہارکردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ کی طرف سے غیر قانونی قرار د ے کر فوری رہائی کا حکم دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ،پاکستان میں ایک ایماندار عدالتی نظام موجود ہے۔













