دبئی (نیوزڈیسک) آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کےلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کےلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی 2022 کے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، رضوان مسلسل دوسری مرتبہ نامزد،آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق 2022 میں انگلینڈ کے اسٹوکس کے 15 میچز میں 870 رنز اور 26 وکٹیں، جونی بیرسٹو کے 10 ٹیسٹ میچز میں 1061 رنز ، عثمان خواجہ کے 11 میچز میں 1080 رنز اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی نو میچز میں 47 وکٹ ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مسلسل دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا۔بابر اعظم گزشتہ سال کا آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیرکا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔آئی سی سی کے 2022 کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوم بھی شامل ہی۔