کراچی(نیوز ڈیسک) کیویز کو کلین سوئپ کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 300 رنز کا ہدف دیا جبکہ نیوزی لینڈ کے300 رنز ہدف حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پوری ٹیم 47 ویں اوور میں ہی 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر پاکستانیوں کا کلین سوئپ کا خواب چکنا چور کر دیا ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محروم کردیا ۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس کی طرف سے آغا سلمان نے 57، افتخاراحمد نے 94 رنزاسکور بنائے ، فخرزمان نے 33 ،شان مسعود 7 جکبہ بابراعظم صرف 1 رن ہی بناسکے، محمد رضوان 9 اور شاداب خان صرف 14 رنز ہی جوڑ سکے ۔













