اہم خبریں

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کل رات دبئی جائیں گے

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کل رات دبئی روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ نجم سیٹھی دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی دبئی میں ایشیاء کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی پر گفتگو کریں گے اور ایونٹس سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ نجم سیٹھی تین دن دبئی میں قیام کے بعد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، جہاں ان کی میٹنگز شیڈولڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی لفبرا یونیورسٹی میں بائیو مکینک لیب کا دورہ کریں گے، پی سی بی کا لفبرا یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں