کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز،پاکستان کو تین صفر کی برتری حاصل ، آج کڑا مقابلہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے ،پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے افتخار احمد، شان مسعود اور احسان اللہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع کیا جائے گا۔
