پیرس (نیوزڈیسک)سعودی عرب جانے پر فرانسیسی فٹبال کلب نے معروف لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کو 2 ہفتوں کیلئے معطل کردیا۔ لیونل میسی اور پی ایس جی کے مابین دو سالہ ڈیل ہوئی تھی ۔ دونوں کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں میں ہی ختم ہورہا ہے ۔ فرنچ فٹبال کلب کی جانب سے ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانےپر لیونل میسی کیخلاف کارروائی شروع، اہم تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ میسی معاہدہ ختم ہونے پر کلب چھوڑ سکتے ہیں ۔ لیونل میسی کو 2 ہفتوں کی رقم نہیں دی جائے گی ۔ سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے میسی کو ایک سال معاہدے کیلئے چار سو ملین پونڈ کی پیشکش بھی ہوئی ہے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے معروف فٹبالر کو خوش آمدیدکہا ۔سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے
I am happy to welcome #Messi and his family to Saudi to enjoy the magical tourist destinations and authentic experiences.
We welcome visitors from all around the world to experience a unique trip to Saudi Arabia and its hospitality. 🇸🇦#WelcomeMessi pic.twitter.com/QQGdnAqQ08
— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) May 1, 2023