کراچی (نامہ نگار) شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، پاکستان میں کرکٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر آل راونڈر، مائیہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ” بوم بوم“ کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ کے شائقین کو خوش خبری سنادی۔۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے آفیشل فیس بک پیج پر جدید ترین کرکٹ اکیڈمی کیلئے ارینا کیساتھ تعاون بارے آگاہ کیا ،انہوں نے لکھا کہ”میں لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئےدلی خوشی ہورہی ہے ۔، بوم بوم کرکٹ اکیڈمی کھولنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ۔ کرکٹ اکیڈمی نوجوان اور پیشہ ور کرکٹرز کی کوچنگ اور تربیت فراہم کرے گی“۔
