راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے ہراکرپانچوں میچز کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی،ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹرز کے لیے سازگار اس وکٹ پر ڈیرل مچل نے پھر سنچری اسکور کی اور اس مرتبہ نیوزی لینڈ نے پہلے سے زیادہ رنز کا انبار لگادیا۔ محتاط انداز میں شروع کی گئی اس اننگز کے ابتدا میں ول ینگ 33 کے سکورپر حارث رؤف کی گیند پر چلتے بنے۔ دوسری وکٹ پر 51 رنز بنانے والے چیڈکے ساتھ مچل نے 86 رنز جوڑے جبکہ چیڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد مچل اور لیتھم نے 183 رنز کی پارٹنرشپ بناڈالی۔ مچل نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیتھم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جمی نیشم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی اوریوں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا بڑا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کوواپسی کی راہ دکھائی۔













