راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ کے 6 منٹ ضائع ہوگئے۔میچ کے لیے پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا گیاتھا،پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرا دیا گیا ،دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔













