اہم خبریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل عالمی کرکٹ کے تحفظ کیلئے سرگرم ،3 رکنی ورکنگ گروپ تشکیل

لندن (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انٹرنیشنل کرکٹ کو محفوظ بنانے کیلئے متحرک ہوگیا۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز کا جائزہ لینے کیلئے3 رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ۔ جنرل منیجر آئی سی سی وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ اور ایمریٹس کرکٹ کے سیکریٹری مبشر عثمانی شامل ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خدشات کا اظہار کیا ، لیگز کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرہ ہے،جولائی میں امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جب کہ سعودی لیگ کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے جسے دنیا کی امیر ترین لیگ قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی سالانہ اجلاس میں سعودی لیگ سمیت لیگ کرکٹ پر بحث ہوگی۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ انٹرنیشنل کرکٹ کی بقاکیلئے درپیش چیلنجز اور فیوچر ٹور پروگرام کو بحال رکھنے پر بریفنگ دے گا۔ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ گزشتہ آئی سی سی کے اجلاس میں ہوا۔گزشتہ سال برمنگھم میں آئی سی سی سالانہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی لیگز اور انٹرنیشنل کرکٹ کے محدود ہونے کے خدشے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

متعلقہ خبریں