اہم خبریں

پہلا ون ڈے،پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی،جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا، لیکن 48 کے مجموعے پر پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب حارث رؤف نے 18 رنز بنانے والے چیڈ بوس کو آؤٹ کیا۔ انکے بعد آنے والے بلے باز ڈیرل مچل نے ول ینگ کا ساتھ دیا، دونوں نے مل کر دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت بنائی۔ 150 کے مجموعے پر ول ینگ 86 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے وکٹ پر ڈیرل مچل نے کپتان ٹام لیتھم کے ہمراہ 72 رنز جوڑے۔ 222 کے اسکور پر 20 رنز بنانے والے لیتھم شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 248 رنز پر گری جب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو مارک چیپمین 15 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ایک جانب جہاں سے جہاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں گر رہیں تھیں تو دوسری جانب ڈیرل مچل نے اپنی ذمہ دارنہ بیٹنگ جاری رکھی اور سنچری اسکور کی۔ مچل 113 کے مجموعے پر شاہین آفریدی کی گیند پر اس وقت کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور 260 رنز تھا۔ آخری اوور کی آخری دو گیندوں پر نسیم شاہ نے رچن رویندرا اور ایڈم ملن کو آؤٹ کیا اور اننگز کے اختتام تک مہمان ٹیم کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز رہا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔ تاہم نسیم شاہ نے اپنے 10 اوورز کے کوٹہ میں صرف 29 رنز دیے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

متعلقہ خبریں