اہم خبریں

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی مدت میں 2 ماہ کی توسیع ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع ، وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل سے 21 جون تک توسیع کی گئی ہے،نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی 22 دسمبر 2022 کو تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کو 2014 کے آئین کی بحالی کے لئے 120 دن دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں