اہم خبریں

کرکٹر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو عید ملنے کا طریقہ سیکھا نے کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیوزڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پی سی بی نے ویڈیو وائرل کردی جس میں فاسٹ باولر نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو عید ملنے کا طریقہ سیکھا رہے ہیں۔ کرکٹرنسیم شاہ نے عید کے روز سویاں کھانا کی روایت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کی روز ہم نئے کپڑے پہن کر نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے سے تین بار گلے ملتے ہیں۔نسیم شاہ نے بتایا کہ ہم عید پر میٹھے میں ہم سویاں کھاتے ہیں۔ سویاں کھانا پرانی روایت ہے۔عید پر پیسوں کی شکل میں عیدی بھی دی جاتی ہے پر ابھی میرے پاس پیسے نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عید کی روایت جان کر بہت خوش ہوئے۔

متعلقہ خبریں